counter easy hit

قذافی اسٹیڈیم میں ٹی 20 کی تیاریاں

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے آخری ٹی 20 میچ کی تیاریاں شروع کر دیں گئیں ،اسٹیڈیم میں گراؤنڈ کی تیاری اور دیگر مرمتی کام کیا جا رہا ہے۔

T20 preparations in Gaddafi Stadiumپی ایس ایل اور ورلڈ الیون کے بعد اب سری لنکا اور پاکستان کے درمیان آخری ٹی 20 میچ 29 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تاریخی میچ کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریوں کا آغا ز کر دیا گیا ہے، وکٹوں کی تیاری اوراسٹیڈیم کے انکلوژرز کی نشستوں کی دھلائی کا کام جاری ہے جبکہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار نشستوں کو بھی تبدیل کیا جارہا ہے، ڈریسنگ روم کی صفائی کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم کو خوب چمکایا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کا موقف ہے کہ گزشتہ ماہ ورلڈالیون کی سیریز کی وجہ سے زیادہ کام کی ضرورت نہیں ،جہاں کوئی کمی رہ گئی ہیں اسے بروقت مکمل کر لیا جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان اورسری لنکا کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر پی سی بی نے 26 اکتوبر سے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں لوگوں کا داخلہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔