ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 147رنز سے شکست دیکر مسلسل نویں کامیابی حاصل کرلی۔ ریاست خان نےسنچری اسکور کی۔

T-20 blind Cricket World Cup: Pakistan beat Australia
بھارت میں جاری بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں پر 321رنز بنائے۔ریاست خان نے 114، مطیع اللہ نے 80اور نثار علی نے 78رنز کی اننگز کھیلی۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم 174کے اسکور پر آؤٹ ہوگئی، پاکستان کے ادریس سلیم نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کا آغاز کل سے ہوگا، کل بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا جبکہ پاکستان ہفتے کو انگلینڈ کے مدمقابل ہوگا۔








