معروف شامی کالم نگار عروبہ برکات اور ان کی بیٹی حلا برکات کو ترکی کے شہر استنبول میں قتل کر دیا گیا ہے۔

شذی نے شامی حکومت پر اپنی بہن کے قتل کا مورودِ الزام ٹہراتے ہوئے کہا کہ “اس نظام نے میری بہن کو اسّی کی دہائی سے بے گھر کر رکھا تھا اور بالآخر ایک اجنبی سرزمین پر اس کو موت کی نیند سلا دیا”۔
یاد رہے کہ عروبہ برکات شامی حکومت کی مخالف تھیں جو ماضی میں اپوزیشن کی قومی کونسل میں شامل ہو گئی تھیں۔ وہ شامی انقلاب کی حمایت کے حوالے سے اپنے موقف کے سبب جانی جاتی تھیں۔ ان کی بیٹی حلا شامی ادارے “اورینٹ” فاؤنڈیشن میں بطور صحافیہ کام کر رہی تھیں۔









