counter easy hit

شام، داعش کے حملے، 49 اہلکار شہید؛ بمباری میں شدت پسندوں کے 168 آئل ٹینکر تباہ

دمشق / بیروت / جنیوا: شام میں داعش نے حملوں کے دوران 49 شامی اہلکاروں کو شہید کر دیا۔ یہ ہلاکتیں پلمیرا شہر کے قریب

Syria, ISIS attacked, 49 killed, militants 168 oil tankers destroyed in the bombing

Syria, ISIS attacked, 49 killed, militants 168 oil tankers destroyed in the bombing

24 گھنٹوں کے دوران ہوئیں۔ پلمیرا کے صحرا میں امریکی اتحادی فوج کی بمباری میں داعش کے 1688 آئل ٹینکر تباہ ہوگئے۔

اے ایف پی کے مطابق حلب میں شامی جنگی طیاروں نے باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ حلب میں باغیوں کے علاقوں سے نکلنے والے سیکڑوں مرد اور لڑکے مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں شامی فوج نے حلب کے کم از کم 75 فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق کے ترجمان روپرٹ کولوِل نے کہا کہ حراست میں رکھنے کے حوالے سے شامی حکومت کا ریکارڈ بہت خراب ہے اسی لیے اقوام متحدہ کو ان مردوں اور لڑکوں کی حفاظت کے حوالے سے خدشات ہیں جو حلب کے باغیوں کے علاقے سے شامی حکومت کے کنٹرول علاقوں میں آئے ہیں۔اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں اپوزیشن گروپ شہریوں کو حلب سے باہر جانے سے روک رہے ہیں۔ یہ بات اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان روپٹ کول ول کی طرف سے جاری بیان میں کہی گئی۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ حلب سے فرار ہونے میں کامیاب ہو جانے والے بعض شہریوں نے بتایا کہ اپوزیشن گروپوں سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد انھیں حلب سے باہر محفوظ مقامات کی طرف جانے سے روک رہے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website