counter easy hit

معاشرتی انتشار اور بحرانوں سے نجات کیلئے ہمیں قرآن سے رہنمائی لینی چاہیے،سیّد ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ

Syed Zia Ullah Shah

Syed Zia Ullah Shah

لالہ موسیٰ ( جمیل احمدطاہر)معاشرتی انتشار اور بحرانوں سے نجات کیلئے ہمیں قرآن سے رہنمائی لینی چاہیے پاکستان کے قیام کامقصد بھی یہی تھاکہ قوم رسول ہاشمی ؐ اپنے خاص طرزِ زندگی کو فروغ دے سکے گی۔ان خیالات کااظہار نائب امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات سیّد ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے یوسی ڈوگہ کے نتھہ گاؤں کے دورہ کے موقع پر درس قرآن کے ایک پروگرام میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا آئین و قانون توقرآن و سنت ہے اس سے روگردانی ہی ہمارے معاشرتی بگاڑ کاباعث بن رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق نتھہہ میں نائب امیر جماعت اسلامی سیّد ضیاء اللہ شاہ نے راجہ مہربان خاں کے گھر میں جماعت اسلامی کی دعوت کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ میں شرکت کی اور وہیں نماز فجر کے بعد درس قرآن کے اجتماع میں بھی شریک ہوئے اور ارکان اور رفقائے جماعت سے خطاب بھی کیا۔اس کے علاوہ میڑ میں چوہدری قدیر احمد کی والدہ کی فاتحہ خوانی جبکہ میڑ ہی میں راجہ ریاض احمد کی بیگم اور راجہ ندیم کی والدہ محترمہ کیلئے دعائے مغفرت میں بھی شریک ہوئے۔یاد رہے کہ سیّد ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ اس سے قبل نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن صوبہ پنجاب کے فرائض سرانجام دے رہے تھے کہ امیرجماعت اسلامی پاکستان جناب سراج الحق نے انہیں حلقہ این اے 107میں جماعت اسلامی کی دعوت کوعام کرنے اورعوام سے روابط بڑھانے کی ذمہ داری سونپ دی ہے اس لئے انہوں نے کھاریاں کچہری میں پبلک سیکرٹریٹ قائم کر لیا ہے اور باقاعدگی سے وہاں وقت دے رہے ہیں حلقہ کے عوام کے مسائل سن رہے ہیں مفت قانونی امداد کااہتمام بھی کر رہے ہیں۔