counter easy hit

تحصیل انتظامیہ کارکردگی شوء کرنے کی غرض سے غریب دکانداروں کیخلاف جھوٹے مقدمات درج نہ کرے،سیدضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ

Syed Zia Ullah Shah

Syed Zia Ullah Shah

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)ضلع اور تحصیل انتظامیہ کارکردگی شوء کرنے کی غرض سے غریب دکانداروں کیخلاف جھوٹے مقدمات درج نہ کرے،ان خیالات کا اظہارنائب امیرجماعت اسلامی ضلع گجرات وممبرالخدمت فری لیگل ایڈکمیٹی ضلع گجرات سیدضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے لالہ موسیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ گزشتہ روزپٹواری غلام فریدنے نائب تحصیلدارکے ایماء پربھوتہ اڈہ کے ایک برائلرفروش راجہ ظفراقبال کو مرغ گوشت 220روپے فی کلوفروخت کرنے کے جرم میں تھانہ ککرالی میں مقدمہ درج کرادیا،حالانکہ اس نے دوسوروپے فی کلوگوشت فروخت کیا،اس سے قبل اسی پرائس مجسٹریٹ نے بنیاں کے رہائشی کو اپنی مرضی کا ریٹ ظاہرکے مقدمہ درج کرایا،انہوں نے کہاکہ پرائس مجسٹریٹس محض اپنی کارکردگی شوء کرنے کیلئے غریب دوکانداروں سے زیادتی کررہے ہیں ،ہم اس ناانصافی کیخلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کریں گے،پنجاب اسمبلی میں یاداشت نوٹ کرائیں گے،سیکرٹری فوڈسے ملاقات کرکے ان زیادتیوں کا پردہ چاک کریں گے،انہوں نے ڈی سی او گجرات سے مطالبہ کیاکہ نائب تحصیلدارملک سلیم کو فوری طورپرمعطل کرکے محکمانہ کاروائی کی جائے ،اس موقعہ پرمتاثرہ دکاندارراجہ ظفراقبال نے روتے ہوئے میڈیاکو بتایاکہ میں حلف دیتاہوں کہ میں نے دوسوروپے فی کلومرغ گوشت فروخت کیاحالانکہ ریٹ 203روپے کلوتھااس کے باوجودمیرے خلاف 220روپے کلوگوشت فروخت کرنے کا مقدمہ درج کراکے مجھے ذلیل کیاگیا،اعلیٰ حکام غلام فریدپٹواری اور ایسے عملہ کیخلاف کاروائی کریں