counter easy hit

ملکی حالات اورغربت ومحدود وسائل میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انقلابی فیصلے کیے ، بلاجواز اور بھونڈی تنقید کرنےوالے آج اپنی نااہلی کا پول کھول چکے ہیں، زاہد عباس شاہ

ملکی حالات اورغربت ومحدود وسائل میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انقلابی فیصلے کیے ، بلاجواز اور بھونڈی تنقید کرنےوالے آج اپنی نااہلی کا پول کھول چکے ہیں، زاہد عباس شاہ

برلن(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر سید زاہد عباس شاہ نے کہا ہے کہ ملکی حالات اور محدود معاشی وسائل کے دور میں پیپلز پارٹی نے ملک کو خواتین پولیس اور حبکو پاور پلانٹ جیسے منصوبے دیے جو آج بھی ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں، سی پیک ، قرارقرم ہائی وے اور روشنیوں کا شہر کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے دور کی یادگار ہے جسے آمروں اور مفاد پرست ٹولے نے تباہ کیا ۔ آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے کیے گئے اقدامات اور منصوبے پاکستان کیلئے مثبت سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہیں

۔پیپلز پارٹی جرمنی کے صدرزاہد عباس شاہ نے یس اردو نیوز کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے ابتدائی سودنوں میں ہر دن عوام کی امیدوں کا خون کیا، سودنوں کا حساب مانگا جائے تو ماضی کی حکومتوں کی کارکردگی بتانے بیٹھ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سو دنوں میں پی ٹی آئی نے ایک بھی قانون کو قومی اسمبلی سے منظور نہیں کیا، عمران خان ملک کو سنگین حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ کر بیرون ملک گھومتے رہے، علیمہ خان کی دبئی پراپرٹی اور جرمانے پر پی ٹی آئی دم سادھے بیٹھی رہی، پیٹرول سے بجلی تک ہر چیز مہنگی ہوچکی ہے، عوام پریشان ہیں۔

SYED ZAHID ABBAS SHAH, PRESIDENT, PPP, GERMANY