counter easy hit

حکومت وزیر کو استعفے کی آڑ میں 62 ون ایف سے تحفظ دینا چاہتی ہے۔ انصٓف کیلئے عدالت اپنا کیس منطقی انجام تک پہنچائے۔ زاہد عباس شاہ

حکومت وزیر کو استعفے کی آڑ میں 62 ون ایف سے تحفظ دینا چاہتی ہے۔ انصٓف کیلئے عدالت اپنا کیس منطقی انجام تک پہنچائے۔ زاہد عباس شاہ

برلن(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر زاہد عباس شاہ نے کہا ہے کہ حکومتی وزیر جعلی سازی اور جانوروں کے نام پر غریبوں پر تشدد میں ملوث ہیں ۔ ایسے لوگوں کو قانونی سزائیں ملنی چاہییں۔ امریکہ اور پاکستان میں غیر قانونی کاروبار کرنے والے اعظم سواتی کے بعد نیشنیلٹی پر جھوٹ بولنے والے زلفی بخاری کو بھی سزا ملنی چاہیے۔ ؎

انہوں نے کہا کہ حکوت چاہے استعفے لے یا نہ لے عدالت کو کیس منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے متعلقہ وزیروں کو نااہل کرنا چاہیے۔ تاکہ ملک میں انصاف ہوتا نظر آئے۔

برلن سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں تجاوزات گرانے کی مہم سے لوگ بے گھر اور بے روزگار ہو گئے ہیں جن کے لئے حکومت نے متبادل کے طور پر کوئی حکمتِ عملی نہیں اپنائی جس کی وجہ سے نہ صرف بے روزگاری اور بے گھر افراد میں اضافہ ہو گا بالکہ جرائم میں بھی اضافہ ہو گا جس کو سنبھالنا حکومت کے لئے مشکل ہو جائے گا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تجاوزات کے خاتمے کی مہم کو مرحلہ وار کیا جائے اور متاثرین کو نعم البدل دینے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہ حکومت کے پچاس لاکھ گھر بنانے اور ایک کروڑ نوکریوں کے نعرے عملی طور پر ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں اور یوں لگ رہا ہے کہ حکومت پچاس لاکھ گھر بنانے کی بجائے گرانے اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بجائے ایک کروڑ لوگوں کو بے روزگار کرنے کے درپے ہے۔

 

SYED ZAHID ABBAS SHAH, PRESIDENT, PPP, GERMANY