counter easy hit

پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب جنرل سیکرٹری اور سابقہ چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کا پی پی جرمنی کے سینئرا راہنما سید زاہد عباس شاہ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ ، خدمات پر خراج تحسین

پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب جنرل سیکرٹری اور سابقہ چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کا پی پی جرمنی کے سینئرا راہنما سید زاہد عباس شاہ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا  ، خدمات پر خراج تحسین اور پیپلز پارٹی اوورسیز راہنمائوں اور کارکنوں کیساتھ ملاقات کیلئے جلد جرمنی و فرانس کا دورہ کرنے کا عندیہ بھی دیا

syed zahid abbas, Senior Leader, PPP, Germany

syed zahid abbas, Senior Leader, PPP, Germany

برلن؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) نومنتخب جنرل سیکرٹری پی پی اور سابقہ چیئرمین سینیٹ سید نیئر بخاری نے سید زاہد عباس شاہ کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے ہی پارٹی کے اصل عہدیدار ہیں اور وہ اپنا مقام اور مرتبہ اصل میں شہید بھٹو کے جیالوں کے نام کرتے ہیں ۔اوورسیز پیپلز پارٹی کے راہنما ہمارا سرمایہ ہیں اور وہ پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی دیار غیر میں موجود پاکستانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس موقع پر نیئر حسین بخاری نے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ اوورسیز راہنمائوں سے ملاقات اور پارٹی کارکنوں اور راہنمائوں کے ساتھ ملاقات کے سلسلے میں جلد جرمنی اور فرانس کا دورہ کریں گے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website