counter easy hit

سید ساجد حسین شاہ کی 2 ستمبر کو پیرس آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ چوہدری منیر احمد وڑائچ

Syed Sajjad Hussain Shah And Ch Munir Ahmed

Syed Sajjad Hussain Shah And Ch Munir Ahmed

پیرس (میاں عرفان صدیق) پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر احمد وڑائچ بھاگو والیہ نے چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ق یورپ سید ساجد حسین شاہ کی 2 ستمبر کو پیرس آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ۔ سید ساجد حسین شاہ کا شمار چوہدری برادران کے قریبی ساتھیوں میں کیا جاتا ہے۔

چوہدری وجاہت کے دست راست ہیں۔ چوہدری منیر احمد وڑائچ نے کہا کہ چوہدری برادران ہی محب وطن اور ملک وقوم کے مخلص لیڈر ہیں۔ چوہدری برادران عوام کے دکھ درد میں شریک رہنے والے ہمارے راہنما ہیں۔

چوہدری برادران ضلع گجرات کے ہی نہیں بلکہ پاکستان کی آن اور شان ہیں۔ عوام سے جو وعدہ کرتے انھیں پورا کرتے ہیں۔ چوہدری برادران کی ملک و قوم کی ترکی وخوشحالی کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔