counter easy hit

پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کو بیس بال فیڈریشن آف ایشیاء کا ڈائریکٹر ویسٹ ایشیاء منتخب کرلیا گیا

Syed Fakhr Ali Shah, President of Pakistan Federation Baseball, was elected Director West Asia of the Baseball Federation of Asiaراولپنڈی: (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کو بیس بال فیڈریشن آف ایشیاء کا ڈائریکٹر ویسٹ ایشیاء منتخب کر لیا گیا، تائیوان میں بی ایف اے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران ہائوس نے انہیں متفقہ طور پر ڈائریکٹر منتخب کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹر ملک اختر نواز گنجیرا، ڈپٹی ڈائریکٹر آغا امجد اللہ، ڈائریکٹر محمد اعظم ڈار اور سیکرٹری پاکستان بیس بال فیڈریشن مظہر شیخ نے سید فخر علی شاہ کو ویسٹ ایشیاء کیلئے ایشین بیس بال فیڈریشن کا ڈائریکٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور توقع ظاہر کی کہ ان کے انتخاب سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے ویسٹ ایشیاء میں بیس بال کا کھیل مزید ترقی و کامیابی حاصل کرے گا۔