counter easy hit

سیدفداحسین شاہ نے اپنے ڈیرہ کلیوال سیداں پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا،

mulam leag non

mulam leag non

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راہنماء وسابق امیدوارچیئرمین یونین کونسل کلیوال سیداں سیدفداحسین شاہ نے اپنے ڈیرہ کلیوال سیداں پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا،مہمان خصوصی ایم پی اے چوہدری محمداشرف دیونہ تھے ،جبکہ تقریب میں سابق ممبرضلع کونسل چوہدری محمدافضال دیونہ،چیئرمین چوہدری شہزاداقبال دیونہ،چوہدری فیصل اقبال دیونہ،چوہدری رضاممتازدیونہ ،چوہدری اعجازحسین چھنی حافظ وائس چیئرمین یوسی دیونہ سمیت علاقہ بھرسے معززین کی کثیرتعدادنے شرکت کی،اس موقعہ پر اظہارخیال کرتے ہوئے سیدفداحسین شاہ کلیوال سیداں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن کے دوران جن لوگوں نے مجھے ووٹ دیے اور اعتمادکا اظہارکیاان کو کبھی فراموش نہیں کروں گا،ہارجیت الیکشن کا حصہ ہے لیکن عوامی خدمت میں کوئی کمی نہیںآئے گی میرے ڈیرہ کے دروازے پہلے بھی عوام کیلئے کھلے تھے اب بھی کھلے ہیں ،اپنے ووٹروں،سپورٹروں اور باشعورعوام کو کبھی تنہانہیں چھوڑوں گا۔