counter easy hit

سوئزر لینڈ کے شہر لوزرن میں شہزاد علی خان کی پرفارمنس

Switzerland Shahzad Ali Khan Eid Party Performances

Switzerland Shahzad Ali Khan Eid Party Performances

سوئزر لینڈ: شام چوراسی کے خاندان کے چشم و چراغ شہزاد علی خان نے عید الا ضحی کے سلسلے میں سوئزر لینڈ کے شہر لوزرن میں منعقدہ عید پارٹی میں شاندار غزلیات پیش کیں۔
اس موقع پر عید کے بارے میں مختلف کلپ محمد خان کی جانب سے پیش کیے گئے۔

محمد نصیر مہمانوں کو خوش آمدید کہا، ریاض الدین اور بشیر شیرازی صاحب نے خوبصورت نغمے پیش کیے۔ بیگم امبر جیلانی نے تمام خواتیں اور بچوں کو مہندی لگائی، اور خالد صاحب نے خوبصورت نظم پیش کی۔

اس کے بعد شہزاد علی خان نے خوبصورت غزلیات سے آغاز کیا اور خوبصورت پنجابی کلام سے تمام خاضرین کو مخظوظ کیا۔ لال میری پت لوگوں نے بہت پسند کیا اور کئی لوگوں نے بھنگڑے بھی ڈالے اس کے بعد خواتین و حضرات کی تواضع مزیدار کھانوں سے کی گئی اور آخر میں جناب خاور سعید ، جمی جمشید ، محمد نصیر ، بشیر شیرازی، شیخ زمان، محمد آصف اور میاں خلیل نے فردا فردا تمام ہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔