counter easy hit

سوئیٹزرلینڈ : باصل میں شاندار محفل میلاد کا انعقاد

Basel Mehfil Milaad un Nabi

Basel Mehfil Milaad un Nabi

سوئیٹزرلینڈ (علی جیلانی) سوئیٹزرلینڈ کے شہر باصل میں مرکزی جلسہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روحانی اور شاندار محفل کا انعقاد کیا گیا جسمیں لوگ درود و سلام کا ورد کرتے ہوئے شامل ہوئے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

نعتوں کے نذرانہ جناب زاہد فاروق، خادم حسین، مفتی اجمل، محمد نصیر، بشیر شیرازی، خالد نے پیش کیے بچوں میں عبدالرافع رازیہ، صبا، اروب، مومنہ، زین جیلانی، تیمور خاں، ولید ذوالفقار، جہانگیر نے نعتوں کے نذرانے پیش کیے۔

اس محفل کی نقابت کے فرائض سید علی جیلانی نے ادا کرتے ہوئے میلاد کی اہمیت اور مسرت رسول بیان کی تقریب کے مہمان خصوصی یورپ کے مشہور نعت خواں جناب سید جعفر علی شاہ نے خوبصورت رباعبات اور نعتوں کا ہدیہ پیش کرکے تمام حاضرین کا ایمان تازہ کیا۔

آخر میں صاحبزادہ سید علی جیلانی نے اجتماعی دعا کی اس محفل میں نورن برگ سے علامہ مفتی ممتاز حسین عزیز خان اور زویورخ سے جناب ذوالقرنین نے خصوصی شرکت کی۔