counter easy hit

سوئیزرلینڈ : باصل میں جشن آزادی کی پروقار تقریب

Basel Independce Day Party

Basel Independce Day Party

سوئیزرلینڈ (علی جیلانی) سوئیزرلینڈ کے شہر باصل میں جشن آزادی کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی چارج دی افیئر جناب مراد بصیر صاحب تھے تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے سید زین جیلانی نے کیا۔

نعت کا ہدیہ محمد خان نے پیش کیا سید علی جیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی اندہ قوموں کی میراث اور اللہ تعالیٰ نے یہ ملک بڑی کوششوں کے بعد ہمیں عطا کیا ہے اسکی حفاظت کے لئے اور اسکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ریاض الدین صاحب نے اور بشیر شیرازی نے بڑے خوبصورت قومی نغمے پیش کیے۔

اس موقع پر پاکستان کی خوبصورت جگہوں پر مشتمل فلم دکھائی گئی بچوں کے خاکے الیکشن کمیشن قومی نغمے اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں اے قائداعظم تیرا احسان لوگوں نے بے انتہا پسند کیا چارج دی افیئر جناب مراد بصیر صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ آپ لوگ پاکستان کا سفیر ہیں اور پاکستان کی شناخت ہیں آپ کے اچھے کاموں سے پاکستان کا وقار بلند ہوتا ہے۔

انہوں نے پاکستانی گورنمنٹ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کیا اور کہا کہ آپ لوگ محبت اور اتحاد سے اپنی زندگی گذاریں انہوں نے سید علی جیلانی، محمد خان، خان سجاد، اختر، ذوالفقار، خالد گوجر کو شاندار پروگرام کرنے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر مہمانوں نے خان سجاد، فیاض صاحب کے بنائے کھانوں سے لطف اٹھایا۔