counter easy hit

سوئس ٹینس سٹار واورینکا نے پہلا فرنچ اوپن ٹائٹل جیت لیا

Wawrinka

Wawrinka

پیرس : فرانس میں شیڈول ٹینس سیزن کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے مینز سنگلز کا فائنل اپ سیٹ مقابلہ ثابت ہوا۔

سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر آٹھ واورینکا نے ٹاپ سیڈ نواک جوکووچ کو ناکوں چنے چبوائے۔ جوکووچ پہلا سیٹ کیا جیتے کہ پھر واورینکا تو گویا بپھر گئے۔ ایک دو اور مسلسل تیسرا سیٹ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

کیریئر کے پہلے فرنچ اوپن کے فائنل میں واورینکا کی جیت کا سکور چار چھ، چھ چار، چھ تین اور چھ چار رہا۔ اس سے پہلے ویمن سنگلز کے فیصلہ کن معرکے میں سرینا ولیمز نے اپنی برتری دکھائی۔ ٹاپ سیڈ سرینا ولیمز نے جمہوریہ چیک کی کھلاڑی کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے زیر کیا۔