counter easy hit

سوائن فلو پرشہبازشریف کی صوبائی کابینہ کمیٹی کو ہدایات

Swine flu prshbazsryf

Swine flu prshbazsryf

لاہور…..پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نےسوائن فلو پرقابو پانے کیلئے صوبائی کابینہ کمیٹی کے ارکان کو ہر ممکن اقدامات کرنےکی ہدایت کی ہے ۔
لاہورسےجاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ سوائن فلو پرقابو پانے کیلئے کابینہ کمیٹی متحرک اور فعال کردار ادا کرےاور احتیاطی تدابیر کے ساتھ بھرپورآگاہی مہم جاری رکھی جائے۔محمدشہبازشریف نےہدایت کی کہ سوائن فلو کےمریضوں کے علاج معالجےمیں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،صوبائی کابینہ کمیٹی اسپتالوں میں مریضوں کو فراہم کردہ سہولتوں کاجائزہ لےاورمرض پرقابو پانے کیلئےادویات کی وافر فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔