counter easy hit

لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی

Sweet food poisoning

Sweet food poisoning

ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی ، سات بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے نو افراد شامل
لیہ (یس اُردو) لیہ میں بچے کی پیدائش پر زہریلی مٹھائی کھانے والے مزید 5 افراد نشتر ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے جس سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی ۔ لیہ کی تحصیل کہروڑ لعل عیسن میں بچے کی پیدائش پرزہریلی مٹھائی تقسیم کی گئی جس کو کھاتے ہی پہلے روز دس افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ دوسرے روز بھی تین سالہ ارم ، حسیب اور عرفان نشتر ہسپتال میں دم توڑ گئے تھے تاہم آج مزید 5 افراد جن میں سکندر، بلال، عدنان اور خاتون گل شامل ہیں جس سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی ہے ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 19 اور 8 نمبر وراڈ میں دومریض تاحال زیر علاج ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے جس سے جاں بحق افراد کی تعداد مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے