counter easy hit

میٹھے مشروبات گردوں کے امراض کا باعث بننےہیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ویسے تو یہ بات سب کو معلوم ہے کہ میٹھے کا زیادہ استعمال ذیابیطس اور موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے مگر آپ کو اس سے لاحق ہونے والے ایک اور جان لیوا بیماری کے خطرے سے آگاہی ہے؟جی ہاں چینی سے بھرپور غذا اور بہت زیادہ سافٹ ڈرنکس کا استعمال گردوں کے امراض کا خطرہ بھی بڑھا سکتا ہے۔یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ میٹھے مشروبات کا استعمال گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔تحقیق کے مطابق گردوں کے نقصان اور میٹھے مشروبات کے درمیان تعلق ایسے افراد میں سامنے آیا ہے جو 2 یا 3 کولڈ ڈرنکس روزانہ استعمال کرتے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ کولڈ ڈرنکس کے بہت زیادہ استعمال اور گردوں کے امراض کے درمیان ٹھوس تعلق کے شواہد ملے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چوہوں کو چینی سے بھرپور غذا کا استعمال کرایا گیا تو ان جانوروں کے گردوں نے آہستہ آہستہ کام کرنا چھوڑ دیا جبکہ ان کے حجم میں بھی اضافہ ہوا۔یہ تحقیق طبی جریدے نیفرولوجی میں شائع ہوئی۔