counter easy hit

چین میں سویڈیش شہری کے خلاف قانونی کاروائی

Swedish citizen in China

Swedish citizen in China

بیجنگ…….چین نے زیر حراست سویڈن کے شہری کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کرنے کی تصدیق کر دی ۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی کی جانب سے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ چین میں ایک قانونی ادارے کے لئے کام کرنے والے سویڈن کے شہری پیٹر ڈیلن کو ریاست کے خلاف کام کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ سویڈن کے شہری کے خلاف چینی قوانین کے مطابق قانونی کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے تا ہم ابھی تفتیش جاری ہے ،پیٹر ڈیلن کے قانونی حقوق کا خیال رکھتے ہوئے بیجنگ میں سویڈیش سفارتخانے کے کونسلر کو بھی پیٹر تک رسائی فراہم کی جائے گی ۔