counter easy hit

صوابی میں 4روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

Swabi starts

Swabi starts

صوابی ……صوابی میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ،مہم کے دوران ضلع بھر میں موٹر سائیکل چلانے پرمکمل پابندی عائد کی گئی ہے ۔
انچارج انسداد پولیومہم ڈاکٹر نیاز محمدکے مطابق مہم کے دوران 2 لاکھ61 ہزار 8 سو 73 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے ،مہم کے دوران 650 انسداد پولیو ٹیموں ا ور 17 سو سیکیورٹی اہلکار کو تعینات کیے گئے ہیں۔صوابی ڈپٹی کمشنر مطیع الله خان کے مطابق ضلع بھر میں مہم کے دوران موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی ۔14 مارچ کو ہونے والی پولیو مہم کو سیکیورٹی خد شات کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔