counter easy hit

لاہور خودکش بمبار کی ویڈیو فوٹیج مل گئی

لاہور میں خود کش دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں مشتبہ خودکش حملہ آور چوک مسجد شہداء کی جانب سے احتجاج میں داخل ہوااور

پولیس کے درمیان آکر خود کو اڑا لیا۔چیئرنگ کراس خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق حملہ آورنےشام 6بجکر10منٹ3سیکنڈ پرخودکواڑایا ۔

suside, attacker, traced, in, cctv, footageحملہ آورنےاحتجاجی مظاہرین کے بجائے پولیس افسران کےقریب جاکرخودکواڑایا جس سےظاہر ہوتا ہےکہ حملہ آور ہدف قانون نافذ کرنے والے اہلکارتھے۔

حملے سےمتعلق تحقیقات جمع کی گئیں ہیں، اسی معلومات کی بنیاد پرتحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا جس کے بعد معلوم کیا جائے گا کہ دہشت گردوں کا ہدف کون تھا۔

وزیر اعظم نوازشریف کی جانب سےحملے میں ملوث افراد تک فوری رسائی کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

واقعے کے بعد شہر کےمختلف علاقوں میں چھاپے ما رے جا رہے ہیں اور مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔لاہور کے اہم جگہوں پر کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website