counter easy hit

کراچی سے اسلام آباد جانیوالا طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا

Survived the plane

Survived the plane

پی کے 300 کو انجن میں معمولی خرابی کے باعث دوبارہ کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ، مسافر محفوظ رہے
کراچی (یس اُردو) کراچی سے اسلام آباد جانے والا طیارہ فنی خرابی کا شکار ہوگیا ۔ طیارے کے انجن میں دوران پرواز خرابی ہوئی جس کے بعد اسے واپس کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ۔ پی آئی اے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طیارے کے انجن میں معمولی خرابی ہے جس کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور جیسے ہی نقص دور ہوتا ہے مسافروں کو دوبارہ اسلام آباد کیلئے روانہ کر دیا جائے گا ۔ تاہم پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پرواز کی روانگی کا حتمی وقت نہیں بتایا جا سکتا ۔