counter easy hit

لائیو پروگرام میں صف اول کے تجزیہ کاروں کی رائے

کراچی(ویب ڈیسک)سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ معیشت کی بدحالی کے ذمہ دار افراد نہیں حکومتیں ہوتی ہیں، بڑھتی مہنگائی کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان اور وزیرخزانہ اسد عمر دونوں ہیں، اسد عمر کو 2012ء سے وزیرخزانہ نامزد کردیا تھا ان کی تیاری کیوں نہیں تھی ، عمران خان سمیت ان کی پوری ٹیم آن جاب ٹریننگ پر ہیں، نواز شریف اور پرویز مشرف کے معاملات میں بہت فرق ہے، پرویز مشرف مفرور ہیں سب سے پہلے انہیں عدالت کے سامنے سرینڈر کرنا پڑے گا اس کے بعد ریلیف کا مرحلہ آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار مظہر عباس، سلیم صافی، ارشاد بھٹی، بابر ستار، حسن نثار اور حفیظ اللہ نیازی نے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میزبان کے پہلے سوال مہنگائی پانچ سال کی بلند ترین شرح 9.4فیصد تک پہنچ گئی، ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ، ملک میں اب بھی مہنگائی 2008ء اور 2013ء سے کم ہے، اسد عمر، بڑھتی مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ مہنگائی سے لے کر تباہ حال معیشت تک ایسا دو چار سالوں میں نہیں ہوجاتا ہے۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی اور معیشت کے مزید بگاڑ کی ذمہ داری اسد عمر پر عائد ہوتی ہے، اسد عمر اسحاق ڈار کا دیسی ورژن ہیں جو بڑی محنت سے پرانی غلطیاں دہرارہے ہیں۔تجزیے میں مزید کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتاریوں کا سلسلہ تیز ہوتا جارہا ہے، اعلیٰ بیورو کریٹس اور اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اسلم مسعود کی گرفتاری کے بعد جعلی اکاؤنٹس کے ایک اور اہم کردار کی بیرون ملک سے گرفتاری سامنے آئی ہے، بیرون ملک سے گرفتار ہونے والا یہ شخص اومنی گروپ کا اکاؤنٹنٹ عارف خان ہے، جے آئی ٹی کے دعوے کے مطابق جعلی اکاؤنٹس بنانے، ان پر دستخط کرنے اور پیسوں کی منتقلی میں عارف خان کا مرکزی کردار ہے،