counter easy hit

آسیہ بی بی کے وکیل نیدر لینڈ پہنچ گئے لیکن وہاں کی حکومت نے انہیں پناہ کی درخواست قبول کی یا نہیں ؟ حیران کن خبر آ گئی

ہیگ(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کو توہین مذہب کے الزام سے بری کر دیا ہے جس کے بعد ان کے وکیل سیف الملوک پناہ کیلئے نیدر لینڈ پہنچ گئے ہیں اور اب وہاں سے بڑی خبر آ گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک کو نیدر لینڈ کی حکومت نے عارضی پناہ دیدی ہے ، نیدر لینڈ کے وزیر خارجہ سٹیف بلوک نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیدرلینڈ نے سیف الملوک کو ’ شیلٹر سٹی ‘ پروگرام کے تحت عارضی طور پر پناہ دیدی ہے ۔
سیف الملوک تین روز قبل پاکستان سے نیدر لینڈ روانہ ہو گئے تھے جہاں پہنچ کر انہوں نے پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے نمائندوں نے انہیں ان کی مرضی کیخلاف جہاز میں بٹھا دیا ۔انہوں نے کہا تھاکہ اگر مجھے نیدر لینڈ کی حکومت پناہ نہیں دیتی تو میں پھر پاکستان واپس آ جاﺅں گا ۔
واضح رہے کہ آج صبح آسیہ بی بی کو ملتان کی خواتین کی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے تاہم یہ خبریں بھی گردش کر رہی تھیں کہ انہیں بیرون ملک روانہ کر دیا گیاہے لیکن بعد ازاں دفتر خارجہ کی جانب سے ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی گئی تھی ۔