counter easy hit

میں جہاز کو دھماکے سے اڑا دوں گا، پائلٹ نے دوران پرواز ہنگامہ برپا کر دیا اور پھر کیا ہوا؟ حیران کن خبر آ گئی

دبئی سٹی(ویب ڈیسک) دوران پرواز جہاز کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکیاں دینے والے پائلٹ مسافر کو ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کا 27 سالہ پائلٹ شہری مدرید سے دبئی کیلئے جہاز میں سفر کر رہا تھا کہ اس نے اچانک عجیب و غریب حرکتیں شروع کر دیں اور دوران پرواز اس نے خاتون سٹیورڈ کو بھی ہراساں کیا کیونکہ وہ اس وقت شراب کے نشے میں تھا۔دبئی کی عدالت نے اسے ایک سال کی قید کی سزا سنا دی ہے۔
شراب کے نشے میں دھت اس پائلٹ نے جہاز کی سیٹوں اور کھڑکیوں کو بھی نقصان پہنچایا جس کا تخمینہ تقریبا دس ہزار دھرم لگایا گیاہے۔برطانوی سروس منیجر کا کہناہے کہ انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس پر اہلکاروں نے انہیں آرائیول گیٹ پر آ کر حراست میں لے لیا۔ یہ واقعہ دبئی کے ایئر پورٹ پر یکم جون کو پیش آیا تھا تاہم اسے قید کی سزا آج سنائی گئی ہے۔
رومی فلائٹ اٹینڈنٹ خاتون کا کنہا ہے کہ جیسے ہی جہاز نے پرواز بھری تو اس سخص نے جہاز میں ادھم مچانا شروع کر دیا تھا، یہ ہمیں گھنٹی بجا کر بلاتا اور پھر ہماری بے عزتی شروع کر دیتا اور کبھی مشروب لینے کیلئے کچن کی جانب دوڑتا۔
ایک عینی شاہد نے اس واقعہ کا احوال سناتے ہوئے بتایا کہ یہ کبھی اپنی سیٹ پر کھڑا ہو جاتا اور مسافروں کو تنگ کرتا ، میں نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے میری چھاتی پر زور سے تھپڑ مارا جس کے باعث میں نیچے گر گئی۔

 

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔