counter easy hit

لاس اینجلس میں فائرنگ درجن افراد ہلاک لیکن جب پولیس پہنچی تو حملہ آور کس حالت میں تھا ؟ حیران کن انکشاف

لاس اینجلس (ویب ڈیسک)امریکہ کے شہر لاس اینجلس کے بار میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس میں ‘ تھاﺅ ز نڈ اوکس بار ‘ میں اچانک مسلح شخص گھس آیا اور اس نے لوگوں کے ہجوم پر فائرنگ کر دی جس کے باعث 12 افراد براہ راست گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے ہیں کئی افراد نے دیواروں کے پیچھے چھپ کر اپنی جان بچائی اور کچھ بھگدرڈ مچنے کے باعث زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جس وقت پولیس بار میں پہنچی تو اس وقت تک حملہ آور ہلا ک ہو چکا تھا لیکن اب پولیس یہ پتا لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ حملہ آور کس طرح ہلاک ہواہے آیا اسے کسی نے مارا ہے یا اس نے خود کو ہی گولی ماری ہے ۔
عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ مسلح شخص نے بار میں داخل ہوتے ہی اسموک بم پھینکا اور پھر گولیوں کی بوچھاڑ کردی،حملے کے وقت بار میں لوگوں کی کافی تعداد موجود تھی جب کہ مسلح شخص نے درجنوں گولیاں فائر کیں۔