counter easy hit

سپریم کورٹ کا اردو کو دفتری زبان کے طور پر رائج کرنے کا حکم

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل 251 کے تحت اردو کو دفتری زبان کے طور پر رائج کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے اردو کو سرکاری اور دفتری زبان کے طور پر رائج کرنے سے متعلق فیصلے کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں اردو زبان کو رائج کرنے سے متعلق 9ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئین کا اطلاق ہم سب کا فرض ہے، آئین میں درج ہے کہ 15سال کے اندر انگریزی کی جگہ اردو کو سرکاری اور دفتری زبان کے طور پر رائج کیا جائے گا، آئین کے آرٹیکل 251 کے تحت اردو کو فوری طور پر دفتری زبان کے طور پر فوری طور پر نافذ کیا جائے۔

واضح رہے کہ کوکب اقبال اور محمود اختر نقوی کی جان سے الگ الگ درخواستیں دائر کی گئی تھیں جن میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی تھی کہ آئین کے آرٹیکل 251 کے تحت اردو کو سرکاری اور دفتری زبان کے طور پر رائج کرایا جائے۔ عدالت عظمیٰ نے 26 اگست کو سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔