yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

سپریم کورٹ کا این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب روکنے کا حکم

Yes 1 Webmaster September 29, 2015 1 min read
Supreme Court
Share this:
Supreme Court
Supreme Court

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے این اے 154 لودھراں کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر تے ہوئے صدیق بلوچ کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے ملتان میں قائم الیکشن ٹریونل کے مبینہ دھاندلی کیس کے فیصلے کو معطل کر دیا۔

مسلم لیگ نون کے صدیق بلوچ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی تھی، جس میں انہوں نےاپنی تاحیات نااہلی کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی ۔صدیق بلوچ نے 11 اکتوبر کےاین اے 154 کے ضمنی انتخاب روکنے کی بھی استدعا کی تھی۔

جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی جس پر سپریم کورٹ نے لودھراں سے صدیق بلوچ کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست پر حکم جاری کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم الیکشن میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں،لودھراں میں (ن)لیگ کا صفایا ہوگیا ہے، ن لیگ الیکشن چھوڑکرکیوں بھاگ گئی۔

اس حلقے سے مئی 2013 میں ہونے والے عام انتخابات میں آزاد امیدوار محمد صدیق خان بلوچ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین کو شکست دی تھی۔صدیق خان بلوچ نے الیکشن جیتنے کے بعد مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

تاہم جہانگیر ترین نے الیکشن ٹربیونل میں اس نتیجے کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی تھی جس میں صدیق بلوچ پر جعلی ڈگری اور پولنگ کے دوران دھاندلی کا الزام لگایا گیا تھا۔

اکتوبر 2014 میں نادرا نے حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کی تصدیق کے حوالے سے 700 صفحات پر مشتمل رپورٹ ٹربیونل میں جمع کروائی تھی، جس کے تحت ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی جبکہ 20 ہزار سے زائد ووٹوں کی کاؤنٹر فائل پر یا تو شناختی کارڈ نمبر نہیں تھے یا غلط نمبردرج تھے۔

الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد 20 اگست کو انتخابی عذرداری پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ انتخابی عذرداری پر سماعت دو سال سے زائد عرصہ تک جاری رہی جس کے بعد بدھ کو ٹربیونل نے مختصر فیصلہ میں حلقے این اے 154 کے انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Sheikhupura Hospital
Previous Post شیخوپورہ: مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
Next Post مسلم لیگ ن لودھراں میں میدان چھوڑ کر بھاگ گئی، جہانگیر ترین
Jahangir Tareen

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.