counter easy hit

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ۔۔۔ سکولوں کی فیسوں کے حوالے سے ایسا حکم جاری کر دیا کہ والدین دعائیں دینے لگے

Supreme Court decision - With regards to school fees, an order was issued that parents start praying

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے نجی اسکولوں کی فیسوں میں 2017 کے بعد ہوئے اضافے کو کالعدم قرار دے دیاہے، اسکول کی فیس کی ری کیلکولیشن (دوبارہ تعین) کی نگرانی متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی کرے گی اور اتھارٹی کی منظور شدہ فیس ہی والدین سے لی جاسکے گی، اتھارٹی کی منظور شدہ فیس ہی والدین سے لی جاسکے گی، سپریم کورٹ نے نجی اسکول کی فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئےفیسوں میں 2017 کے بعد ہوئے اضافے کو کالعدم قرار دے دیا، نجی اسکولوں کی فیس وہی ہوگی جو جنوری 2017 میں تھی اور فیسوں میں کی گئی 20 فیصد کمی والدین سے وصول نہیں کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نجی اسکولوں نے 2017 سے خلاف قانون فیس میں بہت زیادہ اضافہ کیا۔ اسکول کی فیس کی ری کیلکولیشن (دوبارہ تعین) کی نگرانی متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی کرے گی اور اتھارٹی کی منظور شدہ فیس ہی والدین سے لی جاسکے گی۔سپریم کورٹ نے نجی اسکولوں کی فیسوں کو جنوری 2017 تک منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئےکہا کہ نجی اسکولوں کی فیس وہی ہوگی جو جنوری 2017 میں تھی اور فیسوں میں کی گئی 20 فیصد کمی والدین سے وصول نہیں کی جائے گی۔ سپریم کورٹ کے مطابق والدین سے لی گئی اضافی فیس آئندہ فیس میں ایڈجسٹ کی جائے جب کہ ریگولیٹری حکام اسکولوں کی جانب سے وصول کی جانے والی فیس کی نگرانی کریں۔سپریم کورٹ نے نجی اسکول انتظامیہ کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نجی اسکول قانون کے مطابق اپنی فیسوں کا دوبارہ تعین کریں اس کے علاوہ اسکول فیس کے حوالے سے شکایات کے ازالے کے لیے شکایتی سیل قائم کیا جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website