counter easy hit

سپریم کورٹ کا فیصلہ عارضی ریلیف ،

اسلام آباد (ویب ڈیسک )اہئےمعروف تجزیہ کار مظہر عباس نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے نواز شریف کوعارضی ریلیف ملاجو مٹھائیاں تقسم کررہے ہیں لیکن یہ سمجھ لینا چ کہ چیزیں پلٹ سکتی ہیں، اس فیصلے سے فواد چودھری بھی خوش ہورہے ہی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ سپریم کورٹ کاحالیہ فیصلہ مسلم لیگ ن کیلئے اطمینان کا باعث بن سکتا ہے لیکن یہ کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہے ۔ اس فیصلے سے ن لیگ کیا بلکہ فواد چودھری بھی خوش ہو رہے ہیں، اس فیصلے سے یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ اس فیصلے سے نواز شریف کو حتمی ریلیف ملاہے ۔ اس وقت ن لیگ اسی طرح جمپ کررہی ہے جس طرح پانامہ کے وقت کررہی تھی ، اب مٹھائیاں تقسم کررہے ہیں لیکن یہ سمجھ لینا چاہئے کہ چیزیں پلٹ سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سٹیٹس کو پر آچکے ہیں اور دیگر سیاسی جماعتوں میں جس قسم کی جمہوریت ہے ، تحریک انصاف بھی اس طریقہ کار پر چل پڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کواسی طرح کرنا پڑرہاہے جس طرح ماضی میں حکومتیں کرتی رہی ہیں، ایک کمزور حکومت جو بیساکھیوں پر کھڑ ی ہو اس کے لئے بہت سے مشکلات ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن اب ان کو اندازہ ہوگیاہے کہ ان کو اس نظام میں اسی طرح سیاست کرنی ہے جس طرح دیگر سیاسی جماعتیں کرتی ہیں۔