counter easy hit

این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں متحدہ کی کامیابی یقینی ہے، فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) جناح گراؤنڈ کراچی میں ایم کیو ایم کی میوزیکل نائٹ کے دوران دنیا ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا تھا متحدہ کے کارکن نظریاتی لوگ ہیں۔

فاروق ستار کا کہنا تھا لوگ اپنے مستقبل کو محفوظ کرنے کے لیےعوام جناح گراؤنڈ آئے ہیں یہاں موجود خواتین، بچیوں اور بچوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیو ایم مڈل کلاس عوام کی جماعت ہے۔