counter easy hit

سینئر کشمیری صحافی اسرار احمد خان کا کشمیر پریس کلب وٹفورڈ میں شمیولیت کا اعلان

Israr Ahmed Khan

Israr Ahmed Khan

وٹفورڈ برطانیہ (تیمور لون) سینئر کشمیری صحافی “اسرار احمد خان” کا “کشمیر پریس کلب” وٹفورڈ میں شمیولیت کا اعلان-عوامی مسائل ارباب اختیار اور مسلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کا عزم۔”کشمیر پریس کلب” وٹفورڈ صیح معنوں میں اورسیز کمیونٹی کی ترجمانی کر رہا ھے۔اسرار احمد” کا اظہار خیال۔

تفصیل کے مطابق برطانیہ میں مقیم کشمیری نثراد برطانوی صحافی “اسرار احمد خان” نے کشمیری صحافیوں پر مشتمل “کشمیر پریس کلب ” وٹفورڈ میں شامل ھونے کا اعلان کر دیا ھے اس موقع پر اسرار احمد خان نے اظہار خیال کرتے ھوۓ کہا ھے کہ “کشمیر پریس کلب” اورسیز کشمیریوں کے مسائل کو ارباب اختیار تک زبردست انداز میں پہنچا رہا ھے اور تحریک آزادی کشمیر کو اُجاگر کرنے والوں کی آواز بنا ھوا ھے آج میں بھی اس “کشمیر پریس کلب” کا حصہ بن کر اس عزم کا اظہار کر رہا ھوں کہ میں بھی اس پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کا فریضہ انجام دوں گا۔

اسرار احمد خان نے کہا کہ کیونکہ ھم برطانیہ میں مقیم ھیں ھمارا فرض بنتا ھے کہ ھم تحریک آزادی کشمیر کی حقیقی روح کو بیدار کرنے نیں اپنا غیر معمولی کردار ادا کریں۔