counter easy hit

پاکستان سپر لیگ میں آج دو میچزہوں گے

Super League

Super League

شارجہ…..پاکستان سپر لیگ میں ہونے جارہے ہیں آج بھی دو میچز ،سب سے بڑا ٹاکرا ہوگا،لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ،جبکہ دن کا دوسرا میچ پشاور زلمی اور اسلا م آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائےگا۔
سپر لیگ کا پہلا میچ شام ساڑھے چار بجےشروع ہوگا ،زندہ دلان لاہوریعنی لاہور قلندرز کراچی کنگز کا سامنا کرے گی ۔قلندرز نے چار میچز کھیلے ہیں ،اور ایک کامیابی حاصل کی ہے ۔پوائنٹس ٹیبل پر دو پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر تو موجود ہے ،لیکن کپتان اظہر علی پر امید ہیں کہ آج کے میچ میں کامیابی ان کے حصے میں آئے گی ،کیونکہ اب مزید شکست قلندرز کے لئے مشکلات پیدا کرسکتی ہے ۔جبکہ شعیب ملک کراچی کنگزکو لیڈ کررہے ہیں،جن کے آخری دو میچ ایکسائیٹنگ تو رہے ،لیکن جیت نہ سکے ، ٹیبل پر ان کا نمبر چوتھا ہے۔دن کا دوسرا میچ ہوگا،مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹد اور شاہد آفریدی کی پشاور زلمی کے درمیان ،آفریدی الیون نے چار میں سے تین میچز جیتے ہیں ،اور پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے ،جبکہ مصباح الحق دو میچز جیت کر چوتھے نمبر پر ہیں۔