counter easy hit

سپرپاورحکومت خطرے میں پڑگئی ۔۔۔ فوری انتخابات کا مطالبہ، مگر یہ حالات کس وجہ سے ہوئے

لندن(ویب ڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ میں اپوزیشن رہنما جیریمی کاربن نے بریگزٹ بحران سے نکلنے کے لیے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا،، لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کاربن کا کہنا ہے کہ بریگزٹ بحران سے نمٹنےکے لیے ملک میں انتخابات کرائے جائیں،، نئے مینڈیٹ والی حکومت ہی یورپی یونین سے بہتر انداز میں مذاکرات کر سکتی ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں اپوزیشن رہنما جیریمی کاربن نے بریگزٹ بحران سے نکلنے کے لیے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا،، لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کاربن کا کہنا ہے کہ بریگزٹ بحران سے نمٹنےکے لیے ملک میں انتخابات کرائے جائیں،، نئے مینڈیٹ والی حکومت ہی یورپی یونین سے بہتر انداز میں مذاکرات کر سکتی ہے،، ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم تھریسامے کو اپنی بریگزٹ ڈیل پر یقین ہے تو الیکشن کرا لیں تاکہ عوام اپنا فیصلہ دے سکیں،، دوسری جانب برطانیہ میں حکمران کنزرویٹو پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لیبر پارٹی بریگزٹ کے معاملے پر سیاست کھیل رہی ہے،، کنزرویٹو پارٹی کے رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ لیبر پارٹی کے پاس بریگزٹ پر کوئی منصوبہ نہیں ہے،، خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے بریگزٹ ڈیل پر دستخط کر چکی ہیں جب کہ یورپی پارلیمنٹ بھی برطانیہ کی یونین سے علیحدگی کی منظوری دے چکی ہے،، برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے گزشتہ برس دسمبر میں پارلیمنٹ میں بریگزٹ کے حوالے سے ووٹنگ کا اعلان کیا تھا تاہم شکست کے خوف سے انہوں نے بریگزٹ پر ووٹنگ مؤخر کر دی تھی،، یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم کو آج کل سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،، اور کافی لوگ ان کے خلاف ہیں،،