counter easy hit

صولت مرزا کی پھانسی میں توسیع کے احکام نہیں ملے، اکبر درانی

Sult Mirza

Sult Mirza

کوئٹہ (جیوڈیسک) سیکریٹری داخلہ بلوچستان اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ صولت مرزا کی پھانسی کی تاریخ میں مزید توسیع کے حوالے سے کوئی احکام ابھی تک موصول نہیں ہوئے، نئے بلیک وارنٹ ملتے ہی اس پر عملدرآمد کیا جائیگا۔

کوئٹہ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ صولت مرزا کی پھانسی کی تاریخ میں مزید توسیع، ان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے یا نئی تحقیقاتی ٹیم بنائے جانے کے حوالے سے ابھی تک کوئی احکام نہیں ملے۔

مچھ جیل حکام نے پھانسی کے نئے بلیک وارنٹ کے اجرا کیلیے انسداد دہشتگردی کراچی کی عدالت کو مراسلہ لکھا ہے جس پر فیصلہ آج یا کل ہو جائیگا۔

انھوں نے کہا کہ صولت مرزا کے مچھ جیل میں وڈیو انٹرویو کی تحقیقات کیلیے آئی جی جیل کو احکام دے دیے ہیں، ایک دو روز میں تحقیقات کمیٹی اپنا کام شروع کردے گی۔

کوئٹہ میں شہیدکیے گئے 3 صحافیوں کے قتل کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ محکمہ داخلہ کو مل گئی ہے ۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان کاکہناہے کہ صولت مرزا مکمل صحت مند ہے۔