counter easy hit

سکھر :سینٹرل جیل ون میں 3 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی

Shahid Hanif Mohammad, Talha Hussein Khalil Ahmed

Shahid Hanif Mohammad, Talha Hussein Khalil Ahmed

سکھر (یس ڈیسک) سینٹرل جیل ون میں آج منسٹری آف ڈیفنس کے ڈائریکٹر ظفر حسین شاہ کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی۔ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے شاہد حنیف محمد، طلحہ حسین اور خلیل احمد کی پھانسی سے قبل شہر اور جیل کے اردگر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کرتے ہوئے فوج اور رینجرز کے دستے بھی تعینات کئے گئے۔

پھانسی کی نگرانی کیلئے روہڑی سے سول جج جیل پہنچے، ورثا سے ملاقات، طبی معائنے سمیت دیگر ضروری کارروائی کے بعد تینوں مجرموں کو پھانسی گھاٹ لے جایا گیا۔