counter easy hit

سوجوک’ تھیراپی کیا ہے؟

Sujuk What is therapy?

Sujuk What is therapy?

یہ ایک جادوئی ایکیوپنکچر تھراپی ہے جس سے مختلف دردوں اور مسائل سے بغیر ادویات استعمال کئے نجات پائی جا سکتی ہے
لاہور (یس اُردو) لفظ سوجوک دو الفاظ سے مل کر بنا ہے جس میں سو کا مطلب ہاتھ ہےاور جوک کا مطلب ہتھیلی ہے ، یہ تھراپی بھی دیگر سوجوک تھراپی میں ہتھیلی ، پاؤں اور جسم کے تمام اعضاء کی نمائندگی کرتے ہیں ۔
اس تھراپی کو کوریا سے تعلق رکھنے والے سائنسدان پروفیسر پارک جائے وو نے 20 ویں صدی میں ایجاد کیا تھا ۔سوجوک کے ماہر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ ایک جادوئی ایکیوپنکچر تھراپی ہے جس سے مختلف دردوں اور مسائل سے بغیر ادویات استعمال کئے نجات پائی جا سکتی ہے ۔سوجوک تھراپی نہ صرف جسم کے مختلف دردوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ اس سے یادداشت کے امراض کو بھی حل کیا جا سکتا ہے ۔یہ ایک ایسی ایکیوپنکچر تھراپی ہے جو سو فیصد محفوظ اور سادہ ہے اس تھراپی کے ذریعے ہاتھ کے مخصوص حصوں کو دبا کر نہ صرف مرض یا درد کی تشخیص کی جا سکتی ہے بلکہ اس کا فوری علاج بھی ممکن ہے ۔