counter easy hit

افغان صوبے ہلمند میں خود کش دھماکے میں 13 افراد ہلاک

ہلمند: افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔

Suicide blast killed 13 people in Afghan province Helmand

Suicide blast killed 13 people in Afghan province Helmand

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے ہلمند کے ضلع نوا کی ایک پر ہجوم مارکیٹ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں افغان فوجیوں اور عام شہریوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی تنظیم نے فی الحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ خیال رہے کہ ضلع نوا میں طالبان کا خاصا اثر و رسوخ رہا ہے تاہم جولائی میں افغان فورسز نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ضلع کا کنٹرول طالبان سے چھڑا لیا ہے البتہ اس کے بعد بھی یہاں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چند روز قبل لشکر گاہ میں بھی خود کش دھماکا ہوا تھا جس میں 7 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے تھے۔ رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی نئی افغان پالیسی میں اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ طالبان نے دھمکی دے رکھی ہے کہ جب تک ایک بھی امریکی فوجی افغان سرزمین میں موجود ہے تو وہ جنگ جاری رکھیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website