counter easy hit

واپڈاکے بعدمحکمہ سوئی گیس نے بھی روزہ داروں سے انتقام لیناشروع کردیا

sui gas loadsheding

sui gas loadsheding

لالہ موسیٰ(نامہ نگار)واپڈاکے بعدمحکمہ سوئی گیس نے بھی روزہ داروں سے انتقام لیناشروع کردیا، اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ واپڈاکی روزہ داروں کے ساتھ ظلم کی انتہاکے بعدسوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے ،جس سے افطاری سے قبل سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،جس سے خواتین کو افطاری کیلئے کھانا،پکوڑے وغیرہ تیارکرنے میں شدیدمشکلات کا سامناکرناپڑتاہے ،عوامی وسماجی حلقوں نے محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے افطاری کے اوقات میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ پرقابوپانے کا مطالبہ کیاہے۔