yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

شوگر

Yes 2 Webmaster August 29, 2015 1 min read
Sugar
Share this:
Sugar
Sugar

تحریر : شاہد شکیل
میٹھا کھانے کی خواہش کہاں سے جنم لیتی ہے؟کیا چینی کھانے سے واقعی انسان اس عادت میں مبتلا ہو جاتا ہے؟ کیا چینی پر انحصار کیا جا سکتا ہے؟کیا چینی کھانے سے زیابیطس ہوتی ہے؟ان چند سوالوں کے جواب جرمن انسٹیٹیوٹ آف کونزیوم کی ایکسپرٹ اور ماہر حیاتیات پروفیسر سوزن کلاؤس نے اخباری نمائندے کو تفصیلاً دئے کہ آپ کے سامنے من پسند چاکلیٹ کا ٹکڑا پڑا ہے اور منہ میں پانی بھر آیا ہے آپ کو بھوک بھی نہیں ہے لیکن آپ محسوس کرتے ہیں کہ میٹھا کھانا چاہئے اور چاکلیٹ کھا لیتے ہیں۔سوال یہ ہے کہ میٹھا کھانے کی خواہش کیوں اور کہاں سے پیدا ہوتی ہے،اس کی کئی وجوہات ہیں،پہلی یہ کہ ایک انسان میٹھا کھائے بغیر نہیں رہ سکتا کیونکہ یہ پیدائشی عمل میں شمار ہوتا ہے جیسے پیدا ہوتے ہی بچے کے منہ میں میٹھا دیا جاتا ہے اور وہ میٹھے بغیر کچھ اور طلب نہیں کرتا بدیگر الفاظ انسان پیدائشی طور پر میٹھا کھانے کا عادی ہے اور بالخصوص کھانا کھانے کے بعد ہر انسان سوئٹ ڈش کھانے کی خواہش رکھتا ہے۔

دوسری بات یہ کہ میٹھی اشیاء ہمیں ذائقہ دار اور لذیذ محسوس ہوتی ہیںاور تیسری بات چینی ہمارے دماغ میں کئی مثبت رد عمل مثلاً متحرک اور بہبود فراہم کرتی اور بعض خلیات کو موثر طریقے سے حرکات میں رکھتی ہے جس سے ذہنی سکون میسر ہوتا ہے تجربات بتاتے ہیں کہ چینی اور چربی کا ایک خاص مقدار میں استعمال مجموعی طور پر انسانی جسم کے لئے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ انسان جسمانی اور روحانی طور پر پُر سکون رہنا چاہتا ہے اس لئے انسانی جسم کیلئے چینی اتنی ہی مفید ہے جتنا پانی یا نمک اور دیگر متبادل غذائیں،چینی یا نمک ذائقہ دار کونزیوم ہیں جو کھانوں کو لذیذ بناتے ہیں اور عام طور پر ان کے استعمال کو عادت نہیں کہا جا سکتا بلکہ روزمرہ اور ضروریاتِ زندگی کیلئے اہم جز ہیں،

لیکن زیادہ مقدار میں کسی بھی کونزیوم کا استعمال صحت کے لئے مضر ہے،چینی کا ایک تجربہ چوہوں پر کیا گیا کئی ماہ انہیں چینی کھلانے کے بعد اچانک ترک کر دیا گیا جس کے نتیجے میں ان کا ذہنی توازن بگڑنے لگا اور دماغی خلیات میں نمایاں طور پر تبدیلیاں نمودار ہوئیں چونکہ چینی کا تجربہ انسانوں کے ساتھ نہیں کیا جا سکتا اس لئے محقیقین کا کہنا ہے چینی کا استعمال کم سے کم کیا جائے نہیں تو عادت بن سکتی ہے۔کئی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسان پر چینی کا زیادہ اثر نہیں ہوتا کیونکہ چینی ایک غذا ہے نہ کہ ہیروئین یا نکوٹین وغیرہ کہ اسکی عادت میں مبتلا ہوجائیں،

اگر آپ کو چاکلیٹ کی خواہش ہے تو اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ چینی یا میٹھا کھانے کی عادت میں مبتلا ہیں عام طور پر کھانے کے بعد چاکلیٹ ،کیک وغیرہ مخصوص مقدار میں کھایا جا سکتا ہے لیکن کوشش کی جائے کہ پھلوں کا کوسوئٹ ڈش کے طور پر استعمال کریںچینی سے تیار کردہ تمام پروڈکٹس سے دور رہیں اپنے آپ کو مصروف رکھنے کی کوشش کریں اور یہ سوچیں کہ چینی صحت کے لئے نقصان دہ ہے یہ سچ ہے کہ مکمل طور پر میٹھا کھانے سے گریز نہیں کیا جا سکتا لیکن کمی کی جا سکتی ہے چینی میں بہت کیلوریز شامل ہیں جو تیزی سے خون میں شامل ہو جاتی ہیں اور انسولین کی سطح کو بڑھاتی ہیں اور موٹاپا پیدا کرتی ہیں چینی کی ملاوٹ کے سافٹ ڈرنکس میں بھی بہت زیادہ مقدار میں کیلوریز پائی جاتی ہے ہم محسوس نہیں کر پاتے اور رفتہ رفتہ عادت بن جاتی ہے

بھاری اجسام کے افراد کیلئے چینی نہایت نقصان دہ اور خطرناک ثابت ہوتی ہے مٹھاس ایک سیب اور خربوزے میں بھی پائی جاتی ہے کیونکہ پھلوں کے رس میں قدرتی طور پر مٹھاس شامل ہوتی ہے لیکن چاکلیٹ یا آئس کریم سے موازنہ نہیں ہوتا پھل جسمانی نظام کو اتنا متحرک نہیں کرتا کیونکہ پھلوں کو چبائے بغیر کھایا نہیں جا سکتا جبکہ چاکلیٹ یا آئس کریم فوراً منہ میں جاتے ہی جذب ہو جاتے ہیں

ایک خوشگوار احساس پیدا ہوتا ہے،اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو چینی کی مقدار کو محدود کرنا لازمی ہے اور متبا دل اجزا پر انحصار کرنا ہو گا۔کئی تجربات سے ثابت ہوتا ہے کہ چینی کا استعمال عادت نہیں لیکن دماغی خلیات کو ایکٹو رکھتی ہے زیادہ مقدار میں استعمال سے عادت بن سکتی ہے اگر آپ چینی سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ذہن کو آمادہ کرنا ہوگا کہ چینی نقصان دہ ہے تب ہی آپ محفوظ رہ سکتے ہیں۔

Shahid Sakil
Shahid Sakil

تحریر : شاہد شکیل

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Sad Man
Previous Post غم نہ کر یہ وقت بھی گزر جائے گا
Next Post ہادی ہومیوپیتھک میڈیکل کالج جہلم
Hadi Homeopathic Medical College

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.