counter easy hit

راولپنڈی گھر کے گٹر سے ایسی چیز برآمد ہو گئی ک

Such things were recovered from the house of Rawalpindi

راولپنڈی (ویب ڈیسک) ڈھوک حسو میں واقع گھر کے گٹر کی صفائی کے دوران انسانی ڈھانچہ کی ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں۔ راولپنڈی کے تھانہ رتہ امرال کے علاقے ڈھوک حسو میں واقع گھر کے گٹر کی صفائی کے دوران انسانی کھوپڑی اور ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے انسانی کھوپڑی اور ہڈیوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر کا مالک وارث خانے کا رہائشی ہے جب کہ گھر میں ایک ہی کرایہ دار 7 سال سے مقیم ہے۔ ہڈیاں مرد یا کسی خاتون کی ہیں اس کا حتمی تعین نہیں ہوسکا۔ بازو کی ایک ہڈی میں کڑا ملنے پر قیاس کیا جارہا ہے کہ یہ باقیات کسی خاتون کی ہوسکتی ہیں۔ ڈھانچے کو شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ اس کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے سائنسی خطوط پر تفتیش کی جائے گی۔ دوسری جانب مرید کے میں ایک قدیم قبرستان ہے جہاں کھدائی کے دوران ایک ایسی چیز نکل آئی کہ لوگوں کا جمگھٹا لگ گیا جس کے بعد پولیس کو بلایا گیا تا کہ لوگوں کو وہاں سے ہٹایا جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق مرید کے میں ایک قدیم قبرستان واقع ہے جس میں ایک شخص کے لئے قبر کھودی جا رہی تھی اس دوران اس قبر سے سکوں کی ایک بڑی تعداد برآمد ہوئی جو کہ قدیم زمانے کی تھی اس پر لوگوں میں افواہ پھیلی کہ یہاں سے سونا برآمد ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی بہت بڑی تعداد جمع ہوئی بھگڈر سے بچنے کے لئے موقع پر موجود لوگوں نے پولیس کو بلایا جس کے بعد لوگوں کو وہاں سے ہٹایا گیا ۔ تھانہ صدر مریدکے پولیس وائس چیئر مین بلدیہ مریدکے رانا ماجد نواز موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے سکوں کا تجزیہ کیا اس کے بعد ماہرین آثار قدیمہ سے رابطہ کیاگیا تا کہ ان سکوں کی شناخت کی جا سکے اور ان کو یہ حوالے کئے جاسکے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website