counter easy hit

کامیابی کا راز نوجوان نسل کی پسند کو ترجیح دینا ہے: فریحہ پرویز

Fariha Pervez

Fariha Pervez

لاہور (یس ڈیسک) مقبول گلوکارہ فریحہ پرویز نے کہا ہے کہ میری کامیابی کا راز نوجوان نسل کی پسند کو اولین ترجیح دینا ہے۔ اگر اپنے کام سے عشق کیا جائے تو منزل آسان ہو جاتی ہے۔

انسان کو علم کے ساتھ خدا کی ذات سے اچھا نصیب طلب کرنا چاہئے جوزندگی بسر کرنے کیلئے بڑا اہم تصور کیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ میں نے گلوکاری کے میدان میں انتھک محنت کے بعد موجودہ مقام حاصل کیا ہے۔