لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب اشاعت سے قبل ہی متنازعہ بن گئی ہے۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں کئی اہم شخصیات سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں جس کی وجہ سے ریحام خان کو اب تک قانونی نوٹس بھی مل چکے ہیں۔

کیونکہ ہم یہ ماننا نہیں چاہتے کہ ہمارے بچے میں کوئی مسئلہ ہے۔اور اگر میں نے کبھی میڈیا میں بات کرتے ہوئے عمران خان کی کسی بات پر پردےڈالے تو مجھے اس بات کا یقین تھا کہ میں سب کچھ سنبھال لوں گی۔میں نے جو کچھ بھی کیا وہ میں نے محبت اور نیک نیتی میں کیا لیکن ایک وقت آتا ہے جب ہمیں احساس ہوتا ہے کہ اب مزید سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ٹی آئی ان دنوں عام انتخابات 2018ء کی تیاری میں مصروف ہے اور پی ٹی آئی میں دیگر سیاسی جماعتوں سے انتخابی اُمیدواروں کی شمولیت دیکھ کر ایسا ہی لگ رہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہو گی، البتہ اس صورتحال میں اگر ریحام خان نے عمران خان کے بلیک بیری کو استعمال کرتے ہوئے مزید انکشافات کیے توعمران خان اور پی ٹی آئیکے سیاسی کیرئیر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔








