counter easy hit

برسلز حملے کے بعد امیگریشن مسائل، پاکستانی تاجر ماسکو ایئرپورٹ پر پھنس گئے

stuck at Moscow airport

stuck at Moscow airport

برسلز حملوں کے بعد امیگریشن مسائل کے باعث ماسکو جانے والے ڈیڑھ سو سے زائد پاکستانی تاجر ائیرپورٹ پر پھنس گئے ہیں۔ انہیں تفتیش کیلئے روک لیا گیا ہے۔
ماسکو: (یس اُردو) ڈیڑھ سو سے زائد پاکستانی تاجر ماسکو گئے تھے۔ انھیں الیکٹرونک کی ایک کمپنی نے روس مدعو کیا تھا۔ تاجر دوپہر ڈھائی بجے ماسکو ایئرپورٹ پر پہنچے اور پھنس گئے۔ برسلز حملوں کے بعد پاکستانی شہریوں کوامیگریشن نہ مل سکی۔ روسی حکام یا پاکستان ایمبیسی کسی نے بھی ان سے رابطہ نہیں کیا۔ تاجر کئی گھنٹوں سے بے یارومددگار پڑے ہیں۔ ماسکو ایئرپورٹ پر پھنسے افراد میں 80 کا تعلق کراچی سے ہے۔