yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

جسکی لاٹھی اسکا آئین

Yes 2 Webmaster August 1, 2015 1 min read
PTI
Share this:
PTI
PTI

تحریر : روہیل اکبر
آجکل حکومت ،اپوزیشن جماعتوں اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان دو اہم معاملات بڑی سنجیدگی سے چل رہے ہیں پہلا معاملہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کو قومی اسمبلی سے فارغ کرنے کا زیر بحث ہے جس پر حکمران مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی متحد ہو کر ان اراکین کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جو بقول مولانا فضل الرحمن اور ایم کیو ایم کے آئینی طور پر فارغ ہوچکے ہیں جبکہ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، پارٹی کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین اور دیگر دو افراد کو اْن کے عہدوں سے ہٹانے اور پارٹی کی رکنیت ختم کرنے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے اسی سلسلہ میں گذشتہ روز جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات بھی کی اور بعد میں حامد خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ان چار رہنماوں کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے طریقہ کار طے کرنے کے لیے پارٹی کے چیئرمین سے مزید مشاورت کی جائے گی

اسی سلسلہ میں بتاتا چلوں کہ عمران خان نے پارٹی انتخابات کے دوران شکایات کے ازالے کے لیے جسٹس ریٹائرڈ وجہیہ الدین کی سربراہی میں ایک کمیشن تشکیل دیا تھا جس نے اس بات کا تعین کرنا تھا کہ جن جن افراد پر پارٹی الیکشن کے دوران جو جو الزامات لگے تھے کیا وہ درست تھے یا محض الزامات ہی تھے ان تمام الزامات کی غیر جانبداری انکوائری کے بعد جسٹس ریٹارئرڈ وجیہہ الدین کمیشن نے اپنی سفارشات میں کہا تھا کہ پارٹی کے جنرل سیکریٹر ی جہانگیر ترین اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پارٹی میں اپنے عہدے بچانے کے لیے قواعدو ضوابط کی خلاف ورزیاں کرنے کے ساتھ ساتھ ووٹ لینے کے لیے پیسوں کا استعمال بھی کیا ہے

اس لیے ان سمیت چار افراد کو پارٹی کے عہدوں سے فارغ کردیا جائے تاہم کمیشن کی ان سفارشات پر عمل درآمد نہیں ہواکیونکہ جہانگیر ترین صنعت کار بھی ہیں اور اْن کا اپنا جہاز بھی ہے جو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے استعمال میں بھی رہتا ہے ۔جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کے ساتھ ہیں اور پارٹی میں قبضہ گروپ کے ساتھ نہیں ہیں جبکہ 2013 کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے عدالتی کمیشن کے فیصلوں میں کچھ سقم ضرور موجود ہیں گذشتہ روز ہی مولانا فضل الرحمنٰ نے وزیراعظم نواز شریف سے تحریک انصاف کے ارکانِ اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر ملاقات کی ہے

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے 2013 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن کے نتائج کے حوالے سے لکھے گئے خط پر الیکشن کمیشن کے ارکان سے مشاورت کی ہے جس کے بارے میں بھی جلد فیصلہ کر لیا جائے گا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے چیف الیکشن کمشنر کو ریٹرنگ افسران کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروانے کی استدعا کی ہے ۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمنٰ نے ملاقات ہے جس میں وزیر اعظم نے اْن سے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے قرارداد واپس لینے کی درخواست کی ہے ۔مولانا فضل الرحمن اور ایم کیو ایم سمیت متعدد سیاسی جماعتوں کا موقف ہے کہ وہ قرارداد پر آئین کے مطابق فیصلہ چاہتے ہیں آئین پر عمل درآمد ہر پاکستانی کی خواہش ہے جس پر آج تک عمل نہیں ہوسکا

ہر حکمران نے آئین کو موم کی گڑیا سمجھتے ہوئے اسکے ساتھ اپنی مرضی سے کھیلا جہاں اپوزیشن کو دبانے یا مخالفوں کا رگڑا نکالنے کی بات آئی وہیں پر آئین کو درمیان میں گھسیٹ لایا گیا اور اس پر عمل کروانے کی کوشش شروع کردی گئی جہاں حکمران اور اشرافیہ کے مفادات کی بات آئی وہیں پر آئین کو ٹشو پیپربنا دیا گیاقیام پاکستان سے لیکر آج تک اگر کسی ایک حکمران نے بھی آئین اور قانون پر عملدرآمد کیا ہوتا تو آج پاکستان ایک پر امن اور جنت نظیر مثالی خطہ ہوتا لوگ یہاں آنے کے لیے ترستے کیونکہ اللہ تعالی نے یہاں ہر موسم ہر رنگ اور ہر نعمت عطا کررکھی ہے مگر بدقسمتی سے آج تک آنے والے سبھی حکمرانوں نے اپنا الو سیدھا کیا

نیب میں سیاستدانوں کے خلاف چلنے والے کیس کیا اس بات کی گواہی نہیں ہے کہ یہاں پر غربت کے ہاتھوں مجبور ایک روٹی چرانے والا جیل کی سلاخوں کے پیچھے اور ملک وقوم کا اربوں روپے لوٹ کر ہضم کرنے والے اقتدار کے ایوانوں میں موجود ہیں اگر ان ڈاکووں کے خلاف آئین کچھ نہیں کرستا تو پھر اسمبلیوں سے غیر حاضر رہنے والے اور استعفے دیکر واپس آنے والے اور پارٹی الیکشن میں پیسے کے زور پر اوپر آنے والوں کے خلاف کیسا آئین کہاں کا قانون یہاں پرتو آئین اور قانون اسی کا غلام ہے جسکے پاس طاقت ہے ایک محاوہ مشہور ہے کہ جسکی لاٹھی اس کی بھینس کو اگر یوں لکھ دیا جائے کہ جسکی لاٹھی اسکا آئین تو بھی غلط نہیں ہوگا نہ جانے کب یہ لاٹھی ٹوٹے گی اور ہمارا آئین اور قانون ان سیاسی اور معاشی دہشت گردوں سے آزاد ہوگا۔

Rohail Akbar
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر
03466444144

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
PPP USA
Previous Post پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا آزاد کشمیر کی کمانڈ سردار یعقوب کے حوالے کرنے کا فیصلہ
Next Post بھارت کی جانب سے سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولا باری
Indian Army Firing

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.