counter easy hit

اسٹیون اسمتھ نے گرل فرینڈ سے منگنی کرلی

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے اپنی گرل فرینڈ سے منگنی کرلی۔

Steve smith gets engaged with girlfriend

Steve smith gets engaged with girlfriend

چیمپئنز ٹرافی سے فراغت کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے نوجوان کپتان اسٹیون اسمتھ ان دنوں نیویارک میں چھٹیاں گزار رہے ہیں جب کہ ان کی گرل فرینڈ دینی ولز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ اسمتھ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں کسی بلند عمارت پر کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔ اسمتھ نے اپنی پوسٹ پر لکھا کہ میں اپنے ایک گھٹنے پر بیٹھا اور دینی ولز نے کہا ہاں۔

اسٹیون اسمتھ نے اپنی پوسٹ میں “انگیج” کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جب کہ تصویر میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ کے درمیان معاوضے کے معاملے پر سخت کشیدگی پائی جاتی ہے جب کہ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ایک خط کے ذریعے خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے رواں ہفتے بات چیت کے ذریعے کوئی حل نہ نکالا تو وہ بے روزگار ہوجائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website