counter easy hit

ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں پولیس تھانوں کی بولیاں لگتی ہیں: چیف جسٹس

stations Bids: CJ

stations Bids: CJ

چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں پولیس تھانوں کی بولیاں لگتی ہیں، میڈیا میں سرخیاں بن جاتی ہیں، اس لئے عدالت میں احتیاط سے بات کرتے ہیں۔
اسلام آباد: (یس اُردو) چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سر براہی میں دو رکنی بینچ نے بلوچستان میں گندم کی بوریوں میں خوردبرد سے متعلق مقدمہ کی سماعت کی۔ ملزم سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار کاکڑ کے وکیل افتخار گیلانی نے درخواست ضمانت پر دلا ئل دیئے کہ انکے موکل اسفند یار کاکڑ کے خلاف نیب کے پاس گندم کے تھیلے خورد برد کرنے کا کوئی ثبوت نہیں، گندم کے تھیلوں میں خورد برد کرنے کا الزام براہ راست سٹور انچارج حسین آفریدی پر ہے جو گرفتار ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ملزم اسفند یار کاکڑ کے خلاف براہ راست شواہد نہیں تو نیب عدالت کو معاملہ تین ماہ میں نمٹانے کا حکم دے دیں۔ وکیل نیب نے اس حوالے سے ہدایات لینے کے لئے وقت مانگ لیا۔ مقدمہ کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی گئی۔