counter easy hit

کسانوں پر حکومتی تشدد، سیاسی رہنماؤں کا اظہار مذمت

سیاسی رہنماؤں نے کسانوں پرحکومتی تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اورپی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نےکسانوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے پر اتفاق کیا ہے۔

State violence on farmers, political leaders condemn

State violence on farmers, political leaders condemn

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ لاٹھیاں کسانوں کو نہیں مجھے پڑی ہیں،کسانوں کا درد اپنے بدن پر محسوس کر رہا ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ حکومت کی نظرمیں کسانوں، مزدوروں اور محنت کشوں کی کوئی اہمیت نہیں، اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پرنکلنے والے کسانوں پرتشدد آمرانہ سوچ کا مظہرہے،طاقت آزمانے کی بجائے حکومت کسانوں کو ان کے حقوق دے۔

سابق صدر آصف زرداری نے بھی اسلام آباد میں کسانوں پر تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ کسانوں کی انتہائی قدم اٹھانے پرمجبورنہ کیا جائے۔انہوں نےکسانوں پرتشدد کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کرنے کی ہدایت بھی کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد پولیس کے تشدد کو آمرانہ اقدام قرار دے دیتے ہئے کہا کہ منتخب پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کرنا کسانوں کو بنیادی جمہوری حق ہے۔

انہوں نے کسانوں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیلنگ اور لاٹھی چارج حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کا حصہ ہے۔ وزیرداخلہ بتائیں کہ کالعدم تنظیموں کو احتجاج کی اجازت ہے، کسانوں کو کیوں نہیں؟ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں کسان خوشحال ہوا تھا مگر حکومت نے کاشتکاروں سے خوشیاں تک چھین لی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website