counter easy hit

سعودی عرب میں ریاستی سلامتی کا اعلیٰ ادارہ قائم

ریاض:عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی، اسپیشل سیکیورٹی اور شہری ہوا بازی کے محکموں کو ضم کر کے ریاستی سلامتی کا اعلیٰ ادارہ قائم کر دیا ہے جس کا سربراہ مملکت کا وزیراعظم ہو گا۔

State security superior institution established in Saudi Arabia

State security superior institution established in Saudi Arabia

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل عبدالعزیز الھویرنی ریاستی سلامتی ادارے کے سربراہ ہوں گے جب کہ وزیر داخلہ سیاسی و سلامتی امور کونسل کے رکن ہوں گے۔ عبداللہ عبدالکریم ادارے کے سربراہ کے معاون ہوں گے جب کہ وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں، سیکیورٹی کے تمام امور کو اعلیٰ ادارہ ہی دیکھے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں حوثی باغیوں کی جانب سے حملوں کے کئی واقعات کے بعد سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ سعودی عرب سمیت 5 عرب اتحادی ممالک کی جانب سے قطر پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزامات کے بعد اس قسم کے اقدامات انتہائی ضروری ہو گئے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website